آمنہ الیاس کی کک پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے! لوگوں کی کڑی تنقید

Amna Illyas
30اگست2021
(فوٹو : اسکرین شاٹ)

ویب ڈیسک: (کراچی) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے ایک لڑکے کے سر پر لات مار دی۔ اداکارہ نے اس عمل کی ویڈیو بنا کر انسٹا گرام ہینڈل پر شیئر کر دی، ویڈیو تو وائرل ہو گئی لیکن اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ مقبول اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک لڑکے کے سر پر ’سیب‘ رکھ کر اسے پاؤں سے نشانہ بناتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ سیب کو کک مارنے کے بجائے لڑکے کے سر کو کک مار بیٹھیں، کک لگتے ہی لڑکا تو زمین بوس ہو گیا جبکہ آمنہ الیاس حیرانی سے لڑکے کو دیکھتی رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ویڈیو بناتے ہوئے کسی کی دل آزاری نہیں کی گئی، ساتھ ہی آمنہ نے وارننگ دی کہ اس چیلنج کو گھر پر بالکل بھی پورا کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ٹی وی کی مقبول اداکارہ نے انسٹاگرام سے اپنی تصاویر کیوں ڈیلیٹ کیں؟ دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سمیت ان کی طرفداری کرنے والی شوبز شخصیات پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

آمنہ الیاس کی اس ویڈیو سے متعلق مختلف سوشل میڈیا پر لوگ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Facebook Comments