کوک اسٹوڈیو نے سیزن 12 کی تیسری قسط جاری کرنے سے روک دی

Coke Studios
01نومبر2019
(فوٹو کوک اسٹوڈیو)

ویب ڈیسک: (کراچی) کوک اسٹوڈیو نے اپنے نئی سیزن کی تیسری قسط جاری کرنے سے روک دی ہے، کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں گزشتہ روز آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 74 مسافر جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اس افسوس ناک سانحے پر شوبز انڈسٹری سمیت دنیا بھر سے تعزیتی پیغام بھیجے گئے اس وجہ سے اب کوک اسٹوڈیو کی جانب سے بھی ہولناک سانحے کے باعث اپنی نئی قسط جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ابرار الحق کے گانے ’بلو‘ نے ایک بار پھر دھوم مچا دی

حال ہی میں کوک اسٹوڈیو کا 12 واں سیزن شروع کیا گیا جس کے اب تک کئی گیت ریلیز کے فوراً بعد ہی مقبول ترین گیتوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں اور آج کے روز اس سیزن کی تیسری قسط ریلیز کی جانی تھی تاہم کوک اسٹوڈیو کی انتظامیہ نے ٹرین حادثے کے پیش نظر نئی آنے والی قسط جاری کرنے سے روک دی ہے۔

Facebook Comments