عید کے موقع پر سینما اور تھیٹرز بند رہیں گے، پنجاب حکومت کا دو ٹوک اعلان

Cinemas and theaters will be closed on Eid
21مئی2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) حکومت پنجاب نے عید کے موقع پر بھی سینما اور تھیٹرز کھولنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینما اور تھیٹرز کھولنے سے متعلق مالکان کی جانب سے حکومت سے درخواست کی گئی تھی تاہم عید کے موقع پر حکومت نے سینما اور تھیٹرز کھولنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینما اور تھیٹرز میں ایس او پیز پر عمل درآمد بنانا ممکن نہیں ہو گا اس لیے عید الفطر کے موقع پر پنجاب کے سینما اور تھیٹرز مکمل بند رہیں گے۔

Facebook Comments