بشریٰ انصاری شوگر مافیا کے خلاف میدان میں آ گئیں، عوام سے چینی کے بائیکاٹ کی اپیل

30نومبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ بشریٰ انصاری شوگر مافیا کے خلاف میدان میں آ گئیں اور انہوں نے عوام کو چینی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے گڑ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے انسٹا گرام پر پوسٹ کی جس میں ایک مزدور گڑ بناتے ہوئے نظر آ رہا ہے جب کہ تصویر پر یہ بھی عنوان موجود ہے کہ ملک پاکستان کے کسانوں کو مضبوط کیجیے۔

شیئر کردہ تصویر میں یہ بھی لکھا ہے کہ صرف تین مہینے چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کریں اس طرح آپ کا پیسہ 15 شوگر مافیا خاندانوں کے بجائے 50 لاکھ کسانوں میں جائے گا۔ ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ اقوام کو کوئی اور نہیں بدلتا بلکہ اقوام خود اپنے آپ کو بدلتی ہیں اس لیے آپ سب اس مہم کا حصہ بنیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ٹماٹر 250 روپے کلو ہو گئے اور کسی کو خبر بھی نہیں، بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری نے تصویر کے عنوان میں لوگوں کو احساس دلاتے ہوئے لکھا کہ چینی کے بجائے گڑ کا استعمال تو ہم کر ہی سکتے ہیں، اب میں چائے میں چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کروں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

Facebook Comments