بریڈ پٹ مشہور ہولی ووڈ اداکارہ عالیہ شوکت کی محبت میں گرفتار ہو گئے

20نومبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (ہولی ووڈ) مشہور ہولی ووڈ اداکار بریڈ پٹ ان دنوں امریکی اداکارہ عالیہ شوکت کے ساتھ مراسم بنائے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا میں ان دنوں بریڈ پٹ اور عالیہ شوکت کی دوستی کے خوب چرچے ہیں۔ جبکہ گذشتہ سال یہ افواہیں عروج پر تھی کہ بریڈپٹ ’روحانی معالج‘ سیٹ ہیری کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں اور ان کے ہمراہ متعدد ایونٹس میں بھی نظر آ چکے ہیں۔ اب ہولی ووڈ اداکار کا نام ایک اور خاتون سے جوڑا جا رہا ہے اور خبریں ہیں کہ یہ دونوں شادی کرنے کیلئے بھی سنجیدہ ہیں۔

امریکی ویب سائٹ دی بلاسٹ کے مطابق بریڈ پٹ امریکی اداکارہ عالیہ شوکت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں مصروف ہیں۔ ان دونوں اداکاروں کو متعدد مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جبکہ کچھ روز قبل یہ دونوں لاس اینجلس میں ایک پینٹنگ کی نمائش میں بھی اکٹھے شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ ابھی تک ان دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

بریڈ پٹ اس سے قبل ہولی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں تھے، تاہم انکے درمیان طلاق ہوئے 3 سال بیت چکے ہیں۔

بریڈ پٹ انجلینا جولی کے ساتھ

دو سال قبل یہ بھی افواہیں تھی کہ بریڈ پٹ مقامی یونیورسٹی کی پروفیسر نیری اوکسمین کے ساتھ خصوصی وقت گزار رہے ہیں لیکن پھر کہا گیا کہ وہ دونوں اچھے دوستوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ چند ماہ بعد نیری اوکسمین کو ایک اور شخص کے ساتھ دیکھا گیا۔

عالیہ شوکت کا شمار امریکا کی مقبول اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، وہ نیٹ فلکس کے ڈرامے اریسٹڈ ڈیولپمنٹ میں اہم کردار نبھا چکی ہیں، اس کے علاوہ وہ متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

عالیہ شوکت
Facebook Comments