بولی ووڈ ستارے بھی ارطغرل غازی کے مداح نکلے

Salman Khan Katrina Kaif
05ستمبر2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (ممبئی) سلمان خان اور کترینہ کیف میں سے کون ’’ارطغرل غازی‘‘ کا بڑا فین ہے؟ بولی ووڈ ستاروں نے بتا دیا۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ بولی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اداکار سلمان خان کے ہمراہ ان دنوں ترکی کے شہر استنبول میں اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بولی ووڈ کے دونوں ستاروں نے آج ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت سے ملاقات کی ہے۔

ترک وزیر ثقافت و سیاحت کے ہمراہ کترینہ کیف اور سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ترکی میں اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور یہاں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، چاہے کچھ بھی ہو جائے ارطغرل غازی ضرور دیکھوں گا، گلوکار ہارون شاہد

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے دونوں بولی ووڈ فنکاروں سے پوچھا کہ کیا آپ نے ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھی ہے؟ اس پر کترینہ کیف نے کہا کہ ارطغرل غازی میری پسندیدہ سیریز ہے اور مجھے بہت اچھی لگتی ہے، میں نے اب تک 89 قسطیں دیکھ لی ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ارطغرل نے بولی ووڈ ہیروز کی بینڈ بجا کے رکھ دی! مسلم نوجوان ارطغرل کے دیوانے ہو گئے

صحافی کے سوال پر سلمان خان نے بتایا کہ ان کی والدہ ارطغرل ڈرامہ سیریز بہت شوق سے روزانہ دیکھتی ہیں۔

ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت نے کہا کہ آپ دونوں کے یہاں آنے سے بہت خوشی ہوئی، میری خواہش ہے کہ آپ لوگ کام کے سلسلے میں نہیں بلکہ پُرسکون ہونے اور چھٹیاں گزارنے بھی یہاں آئیں۔ جس پر دونوں بولی ووڈ ستاروں نے کہا کہ وہ ضرور آئیں گے۔

Facebook Comments