امریکی گلوکارہ نے پاکستانی طالبہ کو بڑی مشکل سے نکال دیا

22اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (ٹینیسی) امریکہ کی مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی طالبہ عائشہ خرم کی تعلیم جاری رکھنے کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری عائشہ خرم کینیڈا میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم اور اونٹاریو یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں۔ اہلِ خانہ کے مشکل حالات کے باعث عائشہ کو اپنی یونیورسٹی کی بھاری فیس ادا کرنے میں مسائل کا سامنا تھا۔ عائشہ خرم یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے کے حوالے سے انتہائی پریشان تھیں، جس پر ان کے کچھ ساتھیوں نے آن لائن اپیل کرنے کا مشورہ دیا۔

پاکستانی طالبہ نے دوستوں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے پے پال پر آن لائن اپیل کی جس پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ان کی فیس کی ادائیگی کیلئے 6 ہزار 386 ڈالرز کی رقم فراہم کر دی۔

امریکی گلوکارہ نے عائشہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا کہ اپنی تعلیم جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ عائشہ خرم گذشتہ برس کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں منعقد ایک کانسرٹ میں ٹیلر سوئفٹ سے ملاقات بھی کر چکی ہیں۔ امریکی گلوکارہ کے اس اقدام سے دنیا بھر میں انہیں سراہا جا رہا ہے۔

Facebook Comments