امیتابھ بچن کی فلم جس کے لیے افغان مجاہدین نے جنگ روک دی تھی

Amitabh bachan
09مئی2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( لندن ) یہ 90 کی دہائی کی بات ہے جب افغانستان میں سویت افواج کی مجاہدین سے لڑائی جاری تھی،ایسے میں افغانستان کے اس وقت کے افغان صدر نجیب اللہ کی بیٹی نے اپنے والد سے درخواست کی کہ وہ مجاہدین سے ایک دن کے لیے جنگ بندی کر دیں،وہ چاہتی تھیں کہ جب بھارتی فلموں کا ایک سٹار انڈیا سے افغانستان آئے تو ایسے میں لڑائی بند ہو جائے تاکہ وہ سٹار کابل میں آزادی سے گھوم پھر سکے اور لوگ اسے دیکھ بھی سکیں۔

اس سٹار کا نام امیتابھ بچن تھا اور وہ فلم خدا گواہ کی شوٹنگ کے لیے افغانستان آئے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کے سابق سفیر نے چند سال قبل بی بی سی نمائندہ کواس وقت سنایا جب میں لداخ میں ان سے ملا۔ 8 مئی 1992 کو ریلیز ہونے والی ہندی فلم خدا گواہ کی شوٹنگ کابل اور مزار شریف میں کی گئی تھی۔

Facebook Comments