اداکارہ میرا نے قبضہ مافیا کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا

Meera
16جون2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) لولی ووڈ کی مشہور اداکارہ میرا کی جائیداد پر قبضہ مافیا نے اپنی حریص نظریں گاڑھ رکھی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق قبضہ مافیا نے انکی والدہ کی جان لینے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں اداکارہ میرا نے والدہ اور بھائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں کی پراپرٹی پر قبضہ ہونے والا تھا، جسے پولیس نے ناکام بنایا، اگر پولیس بروقت کارروائی نہ کرتی تو ان کی ماں کو قتل کر دیا جاتا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ریما ایک بری عورت ہے میں اس کے بارے میں سب جانتی ہوں! میرا

پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ نے زاروقطار روتے ہوئے کہا کہ پانچ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، وزیرِ داخلہ شیخ رشید سے درخواست ہے کہ ملزم شاہد محمود کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور میرے گھر والوں کو تحفظ دیا جائے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ پاکستانی اداکارہ میرا نے بھارتی اداکار رشی کپور کے بارے میں اہم بات کر دی

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ’میرا‘ ہیں اس لئے ان کی پراپرٹی پر قبضہ نہیں ہو سکا، لیکن اب وہ وزیرِ اعظم پاکستان کے ساتھ ملکر پاکستان میں موجود قبضہ مافیا کے خلاف لڑیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب میں پاکستان کے نظام کو شفاف بنانے کی خاطر حکومت کا ساتھ دوں گی۔

Facebook Comments