اداکارہ عائزہ خان نے اپنی کمزوری خود ہی بتا دی

Actress Aiza Khan revealed her weakness
05دسمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اگر مجھے پھولوں خصوصاً گلاب کے پھول کی خوشبو آ جائے تو میں نیند سے بھی بیدار ہو جاتی ہوں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں سونے سے پہلے اپنے تکیے کے نیچے پھول رکھ کر سوتی تھی اور صبح بیدار ہونے کے لئے میرے لئے گلاب کے پھول کی خوشبو ضروری ہوتی تھی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: عائزہ خان نے اپنا انسٹا گرام اکاوَنٹ پرائیویٹ کر لیا! وجہ انتہائی اہم

ان کا کہنا تھا کہ پھول دیکھ کر نہ صرف انسانی ذہن ترو تازہ ہو جاتا ہے بلکہ اس سے آپ کی شخصیت پر بڑے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ نجی چینل کا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائزہ خان نے بتایا کہ میری ٹی وی پر بے پناہ مصروفیات ہیں اور عنقریب میرا ایک نئی ڈرامہ سیریل بھی آن ائیر ہونے والا ہے جس میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں۔

Facebook Comments