ماہرہ خان نے فردوس جمال کی تنقید کاجواب دے دیا

29جولائی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے فردوس جمال کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر خط لکھ کر جواب دیا۔

واضح رہے کہ فردوس جمال نے کہا تھا کہ ماہرہ خان کو ہیروئن کے بجائے ماں کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ماہرہ خان کو اب ماں کے کردار نبھانے چاہیئں! نامور پاکستانی اداکار کی ماہرہ خان پر تنقید

بولی ووڈ فلم رئیس کی ہیروئین ماہرہ خان نے کہا کہ اس معاملے پر اپنے مداحوں کی جانب سے سپورٹ کرنے پر ان کی شکر گزار ہیں، ہم حال میں جیتے ہیں، ہم کیا کرتے ہیں اور کیسے کرتے ہیں یہ ہمارے مستقبل ہیں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے مجھے فلم انڈسٹری پر فخر ہے، میں اپنے سینئر اداکاروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اور مجھ جیسی دوسری اداکاراؤں کیلئے راستہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں مجھے اس پر فخر ہے، میں کہہ سکتی ہوں کہ میں نے ایسا کیا ہے جیسا میں نے سوچا تھا اور جو کچھ حاصل نہیں کر سکی اس کی مجھے کوئی تکلیف بھی نہیں ہے، میں اپنے اس سفر کو جاری رکھوں گی انشا اللہ۔ ماہرہ خان نے کہا کہ نفرت سے بھری دنیا میں ہم محبت کا انتخاب کرتے ہیں، انہوں نے دوبارہ مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ فلم انڈسٹری ہماری ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

We are the present. What we do and how we do it, is our future. Thank you to all those who have come out to support me- I did not ask for it and that makes it even more special. As an artist I am proud of my industry. I’m grateful to my senior artists for paving the way for people like me and so many others. I am also proud of myself. In this journey of mine, I can proudly say that I have done what I thought was right and never succumbed to what others thought was right for me. That – I will continue to do. InshAllah. In a world full of hate, let’s choose to love. Let’s be tolerant of other people’s opinions and let our fight be against the mindset -that a successful woman is a scary thought. No it isn’t. It’s a beautiful and empowering one. Let us stop picking on one another so that this industry and our country thrives like no other. I read somewhere that ‘Stardom’ in Latin means – thank you to the fans when it was lonely. Stardom it is then! Love and Gratitude, X

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

یاد رہے کہ چند روز قبل لیجینڈ اداکار فردوس جمال نے اے آر وائی زندگی کے مارننگ شو میں میزبان فیصل قریشی کے سامنے کہا تھا کہ ماہرہ خان اداکارہ نہیں ہیں وہ ماڈل ہیں، اس عمر میں ان کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

Facebook Comments