ماہرہ خان کو اب ماں کے کردار نبھانے چاہیئں! نامور پاکستانی اداکار کی ماہرہ خان پر تنقید

Mahira Khan should now play the role of mother!
26جولائی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) نامور پاکستانی اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے، اب انہیں ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار نبھانے چاہیئں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے مایا ناز اداکار فردوس جمال حال ہی میں نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے فیصل قریشی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں۔ فردوس جمال نے کہا اگر میری بات کسی کو بری لگے تو معذرت چاہتا ہوں، لیکن مجھے نہیں لگتا ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہیئں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ماہرہ خان کو چکر کیوں آ گئے؟ اہم وجہ جان کر آپ کو حیرت ہو گی

انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن۔ فردوس جمال کی اس بات پر میزبان فیصل قریشی معنی خیز انداز میں مسکرا دیئے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

فردوس جمال نے ماہرہ خان کی عمر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ماں کے کردار کئے جاتے ہیں۔

اس شو کے میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ ماہرہ کی کوئی فلم ہٹ نہیں ہوئی، میری دعا ہے کہ ماہرہ کی اس سال تو کوئی فلم ہٹ ہو کیونکہ ماہرہ کی اب تک جتنی بھی فلمیں آئی ہیں چاہے وہ (ورنہ) ہو یا (سات دن محبت ان) کوئی بھی باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

یاد رہے کہ فردوس جمال کا شمار پاکستان کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے (وارث)، (لنڈابازار) اور (پیارے افضل) جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Facebook Comments