علی ظفر نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حمد و نعت ریلیز کر دی

26مئی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حمد و نعت ریلیز کی ہے انہوں نے درود پاک کو بھی اپنی حمد کا حصہ بنایا ہے۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کی ابتدا میں انہیں مکہ اور مدینہ کی زیارت نصیب ہوئی تھی، اور وہاں جا کر انہیں جو احساس ہوا اسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں، لیکن انہوں نے پھر بھی اس احساس کو خدا کا ذکر کر کے بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا یہ حمد و نعت میرے جذبات کا ایک حصہ ہے دعا ہے کہ یہ حمد و نعت امن اور یکجہتی کا پیغام لائے۔ علی ظفر کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں خدا کی نعمتوں کا ذکر کیا گیا ہے جب کہ علی ظفر حمد و نعت میں خدا سے مشکل وقت کو ٹالنے کی فریاد کرتے نظر آرہے ہیں۔

Facebook Comments