بھارتی اداکار شاہد کپور کی فلم کے سیٹ پر خوفناک حادثہ، ایک ٹیم رکن کی موت

Kabir Singh Set
26جنوری2019
(فوٹو خلیج ٹائمز ڈاٹ کام)

ویب ڈیسک : (ممبئی) نامور بھارتی اداکار شاہد کپوران دنوں فلم ’’کبیرسنگھ ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کے سیٹ پر ایک انتہائی خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ٹیم ممبر کی موت واقع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والا35سالہ ٹیم رکن رام کمار جنریٹر آپریٹر تھا ۔

شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ہوٹل میں جنریٹر چیک کرنے گیاکہ اچانک اس کے گلے میں موجود مفلر جنریٹر کے پنکھے کی زد میں آ گیا ، اس نے مفلر کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن وہ گلے کے گرد پھنس گیا۔

جس کے بعد وہ شدید زخمی ہو گیا ، رام کمار کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

فلم پروڈیوسر نے رام کمار کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں رام کمار کے گھر والوں کے ساتھ ہیں۔

Facebook Comments