معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بیان کر دی

25جولائی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) پاکستانی اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئیں لیکن نامناسب لباس کی وجہ سے انکار کر دیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں سارہ خان نے کہا کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی، اور آئٹم سانگ میں نامناسب لباس کی وجہ سے میں نے آئٹم سانگ کرنے سے انکار کر دیا۔ کیونکہ پہلی بات یہ ہے کہ کسی بھی فلم میں آئٹم سانگ کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری آئٹم سانگ کے بغیر بھی مزید بہتری کی جانب بڑھ سکتی ہے۔

سارہ خان نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آئٹم سانگ کے بغیر فلم باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر سکتی، میں اس بات کی مکمل طور پر مخالفت کرتی ہوں۔

حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی فلم کو کامیاب بنانے میں اچھے اداکار، ہدایتکار اور فلم کا بہترین اسکرپٹ ہونا معنی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ خان ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کر چکی ہیں اور فلم کیلئے انہیں کسی اچھے اسکرپٹ کی تلاش ہے۔

Facebook Comments