ہالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ ایورل لوین کی تصاویر نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی

Avril Lavigne
20مارچ2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (دبئی) ہالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ ایورل لوین نے سوشل میڈیا پر عبائے پہن کر تصویر پوسٹ کر دی ، جس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ ایورل گذشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہونے والے اسپیشل اولمپک میں شرکت کرنے پہنچی تھیں، اس موقع پر وہ ثقافت کو اجاگر کرنے کی مہم کا بھی حصہ رہیں، اسپیشل اولمپکس میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے متعدد عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کے ہمراہ اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر بھی اس بات کا اظہار کیا تھا کہ وہ یواے ای آکر بہت خوش ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے دبئی کا بھی رخ کیا اور وہاں کے متعدد مشہور مقامات کی سیاحت بھی کی اور مسلسل اپنے مداحوں کو اس سے آگاہ کرتی رہیں۔

ان تمام سرگرمیوں کے علاوہ جو سب سے اہم بات ہے وہ یہ کہ انہوں نے عبائے پہن کر کچھ تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے جاری کیں ،جو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں اور ہر طرف انکے اس مخصوص انداز ہی کی باتیں ہو رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عرب ثقافت بے حد متاثر کن ہے اور وہ اس سے بہت محظوظ ہو رہی ہیں۔

Facebook Comments