دانش تیمور کرینہ کپور کے ساتھ کام کیوں نہ کر سکے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

Danish Taimoor Talks About Kareena Kapoor
18جون2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) اداکار دانش تیمور کا کہنا ہے کہ انہیں بولی ووڈ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘میں کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

فلم ’’رانگ نمبر‘‘،’’مہرالنسا وی لب یو‘‘اور ’’وجود‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار دانش تیمور بولی ووڈ جاتے جاتے رہ گئے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘میں کرینہ کپور کے مقابل مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے فراخ دلی سے قبول بھی کر لیا تھا۔ بات اتنی آگے بڑھ چکی تھی کہ شوٹنگ کی تاریخیں اور پیسوں کے معاملات بھی طے پا گئے تھے لیکن عین موقع پر کرینہ کپور امید سے ہوگئیں اورفلم کی تاریخیں آگے بڑھ گئیں۔

کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد جب کرینہ شوٹنگ کیلئے تیار ہوئیں تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی اور یوں وہ بولی ووڈ جاتے جاتے رہ گئے۔

واضح رہے کہ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ گذشتہ برس 31 مئی کو ریلیز ہوئی تھی جس میں کرینہ کپور، سوارا بھاسکر، سونم کپور اورشیکھا تلسانیہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، جبکہ کرینہ کے مقابل مرکزی کردار اداکار سومیت ویاس نے ادا کیا تھا اور اسی کردار کی پیشکش دانش تیمور کو ہوئی تھی۔

Facebook Comments