بھارت سے ہمیشہ پیار ہی ملا۔ علی ظفر کا خصوصی انٹرویو

16جنوری2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (بولی ووڈ ہنگامہ) نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت کو ہمیشہ پیار دیا اور بدلے میں انہیں بھی پیار ہی ملا۔

بھارتی فلموں کی ویب سائٹ بولی ووڈ ہنگامہ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ بھارت کو پیار دیا اور بدلے میں انہیں بھی بہت محبت ملی۔

انکا کہنا تھا کہ ہر کام کسی وجہ کے تحت ہوتا ہے،آپ کو اس صورتحال سے بہترین نتیجہ نکال کر اسے بہتر کل پر آزمانا چاہیئے،میرے خیال میں مستقبل روشن ہے اور میں محبت کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔

علی ظفر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بھارت کو پیار دیا اور بدلے میں مجھے بھی پیار ملا۔

خیال رہے کہ علی ظفر نے سنہ 2010ء میں بولی ووڈ میں فلم ’’تیرے بن لادن ‘‘ سے ڈیبیو کیا اور اس کے بعد پانچ سالوں تک سات فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

علی ظفر کی بولی ووڈ فلموں میں ’’تیرے بن لادن‘‘ ’’میرے برادر کی دلہن‘‘ ’’کِل دل‘‘ ’’ڈیئر زندگی‘‘ ’’لندن پیرس نیویارک‘‘ ’’چشمِ بددور‘‘ ’’ٹوٹل سیاپا‘‘ شامل ہیں۔

Facebook Comments