نک جونس نے پریانکا چوپڑا کو شادی کیلئے کیسے راضی کیا؟ پریانکا نے بتا دیا

Priyanka Chopra Nick Jonas
15اپریل2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (نیو یارک) بولی ووڈ اور ہولی ووڈ میں یکساں مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ نک جونس سے شادی کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر گلوکار نک جونس کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ نک سے شادی کریں گی لیکن نک کے خلوص کی وجہ سے انہیں اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کس مذہب کے مطابق ہوئی؟

پریانکا چوپڑا نے انٹرویو میں مزید کہا کہ جب نک نے انہیں شادی کا کہا تو کئی بار ایسا ہوا کہ وہ اپنےکریئر کو لے کر کافی خوفزدہ ہوئیں لیکن نک نے ہر دفعہ انکی حمایت کی اور ہمیشہ انکے کام میں مداخلت نہ کرنے کے وعدے کئے، جس کی وجہ سے انکی سوچ بدل گئی اور انہوں نے نک سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سےایک ایسی لڑکی رہی ہیں جو اپنے فیصلے لینے میں کافی جلد بازی سے کام لیتی ہے لیکن نک نے انہیں ہمیشہ غلط ثابت کیا۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں منعقدہ ’و یمن ان دا ورلڈ‘ کے ایونٹ میں کیا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی طلاق کے حوالے سے تمام افواہوں کی تردید بھی کی ہے اور کہا کہ وہ خوش حال شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں۔

Facebook Comments