علی ظفر، میشا شفیع جنسی ہراسمنٹ کیس! عدالت نے میشا شفیع کو طلب کر لیا

Misha Shafi
15مارچ2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) نامور گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع پر کئے گئے کیس کے حوالے سے عدالت سے درخؤاست کی ہے کہ انکے کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنایا جائے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ علی ظفر کے وکیل رانا انتظار کی طرف سے سیشن کورٹ میں دائرکی گئی ہے،جیسا کہ علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کا دعویٰ کررکھا ہے،مذکورہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ کیس ایک سال سے التوا کا شکار ہے،میشا شفیع مختلف حربوں سے کیس کوالتوا کا شکار کررہی ہیں، عدالت ایک ماہ کے اندراس کیس کا فیصلہ سنائے۔

عدالت نے علی ظفر کی درخواست منظور کرتے ہوئے میشا شفیع کو 19 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک زائد بار جنسی طورپرہراساں کیا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میشا شفیع نے لکھا تھا کہ ‘میں اپنے ساتھ جنسی ہراساں کرنے کے واقعے پر اس لیے خاموشی توڑ رہی ہوں، کیونکہ مجھے لگتا ہے اس اقدام کے ذریعے اُس روایت کو ختم کرسکتی ہوں جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہے‘۔

میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بجائے میشا کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعوٰی دائر کر رکھا ہے،جس میں اُن کا کہنا تھا کہ مجھ پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے‘۔

دوسری طرف ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے میشا شفیع نے کہا تھا کہ میری جانب سے علی ظفر پرالزام لگانے کے بعد آدھے درجن سے زائد خواتین سامنے آئیں ہیں اور ان تمام خواتین نے بھی علی ظفر پر یہی الزام عائد کیا ہے تاہم کسی بھی خاتون کی جانب سے میشا شفیع کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Facebook Comments