حکومت کا بے باک اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان! فنکار برادری ناراض

14مارچ2019
(فوٹو اسکرین شاٹ)

ویب ڈیسک: (لاہور) فلموں میں بے باک آئٹم نمبر کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر فنکار برادری جہاں حیرت میں مبتلا ہے وہیں حکومت کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم اور ڈارامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری سے منسلک افراد کی اکثریت نے جہاں تعجب کا اظہار کیا ہے وہیں ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کو میرٹ سے ہٹ کر دینے کے فیصلے نے حکومت کی تبدیلی مہم کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک طرف جہاں سول ایوارڈ کی جیوری پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں وہیں قلیل عرصہ میں سوائے آئٹم سانگ، ٹی وی کمرشل اور چند ڈرامے کرنے کے علاوہ کوئی قابل زکر کام نہ کرنے والی اداکارہ کو سول ایوارڈ دینے کے اعلان نے ملک بھر میں فنکار برادری کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

دوسری طرف جہاں سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے شفاف اور انصاف کے نہ ہونے پر مذکورہ معاملے کا جائزہ لینے کی اپیل کی جارہی ہے وہیں کراچی سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی ایک اہم رہنما سے اداکارہ کے تعلقات کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آخر مہوش حیات نے ایسا کون سا کارنامہ سرانجام دیا ہی جس کے لیے انہیں تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments