بولی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اگلی فلم میں کیسی نظر آئیں گی؟

Alia Bhatt New Look In Sarak2
11جون2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (ممبئی) بولی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی اگلی فلم (سڑک 2) میں میک اپ کے بغیر نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور ڈائریکٹر مہیش بھٹ 1991ء میں بننے والی فلم (سڑک) کا سیکوئل (سڑک 2) بنانے جا رہے ہیں جس میں اُنہوں نے اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کو مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کیا ہے۔ فلم اگلے سال 10 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی ٹیم نے بھارتی ویب سائٹ مڈ ڈے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور عالیہ بھٹ شوٹنگ کیلئے صرف 25 منٹ میں تیار ہو گئیں تھیں، اس دوران انہوں نے بہت کم میک اپ کا استعمال کیا، اُن کے کردار کی نوعیت بھی ایسی ہے کہ اُنہیں میک اپ کی ضرورت نہیں۔

26 سالہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی یہ پہلی فلم نہیں ہے جس میں انہوں نے میک اپ کا استعمال نہیں کیا ہے، اس سے قبل بھی 3 فلموں (ہائی وے)، (اُڑتا پنجاب) اور (راضی) میں بھی انہوں نے میک اپ استعمال نہیں کیا تھا۔

یاد رہے کہ 1991ء میں بننے والی فلم (سڑک) میں سنجے دت اور پوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کئے تھےجبکہ اس فلم کے بننے والے سیکوئل (سڑک 2) میں عالیہ بھٹ ، ادیتا رائے، سنجے دت سمیت پوجا بھٹ بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی اگلے سال 4 فلمیں ریلیز کی جائیں گی جس میں (سڑک 2)، (براہمسترا) اور (تخت) سمیت ایک تیلگو فلم بھی شامل ہے۔

Facebook Comments