ورلڈ سبلنگز ڈے پر سارہ علی خان کسے بھول گئیں؟ مداحوں کے سوالات

Sara Ali Khan With Brother Ibrahim
11اپریل2019
(فو ٹو فائل)

ویب ڈیسک: (ممبئی) بولی ووڈ سارہ علی خان نے ’سبلنگز ڈے‘ یعنی بہن بھائیوں کے عالمی دن پر اپنے بھائی ابراہیم کے لیے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی لیکن اُس میں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی تیمور کا ذکر نہیں کیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سارہ علی خان نےانسٹا گرام پر اپنے بھائی ابراہیم کو بہن بھائیوں کے عالمی دن پر مبارک باد دی لیکن اُن کی اس پوسٹ میں کہیں بھی تیمور علی خان کا ذکر نہیں آیا، انسٹاگرام پر سارہ نے ابراہیم کے ساتھ 3 خوبصورت تصویریں شیئرکیں، جن میں سے 2 حال کی ہیں اور ایک ان کے بچپن کی ہے، تاہم اس میں ایک بھی تصویر تیمور کی نہیں ہے جس پر مداحوں نے سوال کیا ہے کہ تیمور کہاں ہے؟

مداحوں کی لیے یہ بات حیران کُن اس لیے ہے کیونکہ سارہ کئی مرتبہ تیمور سے اپنی محبت کا اظہار کرچکی ہیں اور تیمور کے ساتھ کئی مرتبہ تصاویر بھی شیئر کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک پروگرام میں بھی کہا تھا کہ جب تیمور اُن کے ساتھ ہوتا ہے تو گھر میں رونق لگی ہوتی ہے۔ وہ مجھے ’گول‘ کہہ کر بلاتا ہے۔

یاد رہے کہ تیمور علی خان، کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے ہیں اور اس لحاظ سے وہ سارہ علی خان کے سوتیلے بھائی ہیں جبکہ سارہ اور ابراہیم ،سیف علی خان اور اُن کی سابقہ بیوی امریتا سنگھ کے بچے ہیں۔

Facebook Comments