جھاڑو پھیرنے سے ملکۂ حسن کے تاج تک کا سفر! مراکشی لڑکی سپر اسٹار بن گئی

Husna Firdous Beauty Queen Morocco Girl
10مارچ2019
(فوٹو سوشل میڈیا)

ویب ڈیسک: (رباط) مراکش کی 22 سالہ دوشیزہ جو پیشے کے لحاظ سے خاکروبہ (صفائی کرنے والی )ہے،ملکۂ حسن کا تاج حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مراکش میں محکمۂ ماحولیات اور سروسز گروپ اوزون نے مقابلۂ حسن کا اہتمام کیا،جس میں خاکروب لڑکیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،8 مارچ کو خواتین کے عالمی د ن کے موقع پر منعقد کئے گئے اس مقابلے میں حسنا فردوس نے اول پوزیشن حاصل کر کے ملکۂ حسن کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

ملکۂ حسن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد دارالحکومت رباط میں حسنا فردوس کی تاج پوشی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر حسنا فردوس کا کہنا تھا کہ خاکروب لڑکیوں کیلئے ملکۂ حسن کا لقب باعث افتخار ہے،صفائی ستھرائی کا کام کرنا کوئی بری بات نہیں ہے۔

Facebook Comments