شادی کے بعد پہلی ترجیح فیملی ہو گی۔

08جنوری2018
(فوٹو انٹرنیٹ )

ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ جب انکی شادی ہو جا ئے گی تو اس کے بعد انکی پہلی ترجیح انکی فیملی ہو گی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف سے شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد اپنی شادی کی خوشخبری سنائیں گی۔

شادی کے بعد اداکاری جاری رکھنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کترینہ کا کہنا تھا کہ جب شادی ہو جائے گی اور بچے بھی ہوں گے تو پھر انکی پہلی ترجیح انکی فیملی ہوگی۔

واضح رہے کہ کترینہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال کے باوجود اپنی ذات کو گم نہیں کیا جا سکتا۔

Facebook Comments