سلمان خان نے بولی ووڈ کنگ خان پر کونسی مہربانی کی کہ وہ آج بھی انکے ممنون ہیں؟

Shahrukh Khan Salman Khan
09فروری2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (ممبئی) بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اورساتھ ہی انہوں نے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا کہ انکی وجہ سے انہیں بہت حوصلہ ملا۔

حال ہی میں شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو کے دوران ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج بھی وہ وقت یاد ہے جب فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کا پریمیئر شو ہوا،اس وقت میرے تمام دوست میرے ساتھ بیٹھے تھے،اسکرین پر فلم کا سین چل رہا تھا جس میں میں کہتا ہوں کہ ’’راج اگر یہ تجھ سے پیار کرتی ہے تو پلٹ کے دیکھے گی،پلٹ، پلٹ،پلٹ‘‘اس سین پر میرے تمام دوستوں نے کہا کہ اس سین کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اگر لڑکی نہیں پلٹی تو تم اسے مار دو گے،جیسے ’’بازیگر‘‘ میں تم نے شلپا شیٹی کو مار دیا تھا،میرے دوستوں نے یہ بھی کہا کہ اگر تم اس فلم میں نہ ہوتے تو یہ فلم زیادہ اچھی ہوتی،میں اپنے دوستوں کی یہ باتیں سن کر اداس ہو گیا تھا،لیکن سلمان خان وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے فلم دیکھ کر کہا کہ یہ فلم بہت اچھی ہے۔DDLJ

شاہ رخ خان یہ قصہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے،اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فلم کی تمام اداکاراؤں کا شکریہ ادا کیاجن کی وجہ سے انہیں رومینٹک ہیرو کا خطاب ملا۔

شاہ رخ نے بتایا کہ میں رومینٹک سین کرتے ہوئے بہت ڈرتا تھا تاہم میری ساتھی اداکاراؤں نے میرا حوصلہ بڑھایا،چاہے وہ کاجول،مادھوری یا جوی چاولہ ہوں میں ان تمام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ شاہ رخ کے کریئر کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی اور 24سال گزرنے کے بعد بھی بھارت کے سینما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے۔

Facebook Comments