سلمان خان امتحان میں پاس ہونے کیلئے کیا کرتے تھے ؟

09جنوری2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک : (ممبئی ) بولی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے سونی ٹی وی کے مشہورِ زمانہ کپل شرما شو میں اپنے تینوں بیٹوں سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان نے ساتھ شرکت کی۔

سلیم خان نے تینوں بھائیوں کے اسکول کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر ایک آدمی آتا تھا جسکا نام گنیش تھاجب وہ آتا تو میرے تینوں بیٹے اس کی بڑی عزت کرتے ، گنیش آیا ہے اس کو چائے دو اسٹول لا کر دو، میں نے اپنے آپ سے کہا کہ یہ کون ہے جس کو میرے گھر میں مجھ سے بھی زیادہ عزت ملتی ہے ، پتہ لگانے پر معلوم ہوا کہ جب بھی امتحان کے پیپرز لیک ہوتے تھے گنیش میرے بیٹوں کو وہ پیپر لا کر دیتا تھا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔  سلمان خان کی مہربانیوں کا سلسلہ جاری،ایک اور حسینہ کو متعارف کرانے کی ٹھان لی

سلمان خان نے بھی اس بات کی تائید کی یہ ہاں وہ ہمارے لئے پیپرز لایا کرتا تھا۔

والد سلیم خان کی طرف سے پول کھولے جانے پر تینوں بھائی مسلسل ہنستے رہے اور اس بات کو خوب انجوائے کرتے رہے ۔

Facebook Comments