عاطف اسلم کی رکشہ چلانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

07فروری2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (بینکاک) پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں رکشہ چلاتے ہوئے دیکھے گئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم بینکاک میں تھے کہ انکے ساتھ ایک دلچسپ واقع پیش آیا،انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے واقعے کی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مرسیڈیز گاڑی کی پچھلی سیٹ سے باہر نکلتے ہیں اور قریب کھڑے ایک رکشے کی ڈرائیونگ سیٹ پر جا بیٹھتے ہیں ،عاطف اسلم اپنے ڈرائیور سے کہتے ہیں کہ تمہاری مرسیڈیز تو چلے گی نہیں مجھے رکشے کی چابی دے۔

جوں ہی وہ رکشے پر بیٹھتے ہیں تو انہیں معلوم پڑتا ہے کہ یہ تو بغیر چابی کے چلتا ہے جس کے بعد وہ رکشے سے نیچے اتر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹک (رکشہ) تھائی لینڈ کی روایتی سواری ہے جو چابی کے بغیر آٹو میٹک طریقے سے چلتی ہے۔

View this post on Instagram

Chabi to day #atifaslam #tuktuk #bangkok

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam) on

Facebook Comments