سلمان خان کی مہربانیوں کا سلسلہ جاری،ایک اور حسینہ کو متعارف کرانے کی ٹھان لی

04نومبر2018
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (ممبئی) جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ بولی ووڈ دبنگ خان لوگوں کے کریئر بنانے کے حوالے سے مشہور ہیں،بولی ووڈ میں ایسی کئی شخصیات ہیں جن کو سلمان خان نے متعارف کرایا۔

دبنگ خان ان دنوں ایک بار پھر ایسا ہی کچھ کرنے کی سوچ رہے ہیں،معاملہ در اصل کچھ یوں ہے کہ سلمان اپنی سوتیلی بہن الویرا اگنی ہوتری کی بیٹی علیزے اگنی ہوتری کو بولی ووڈ نگری میں متعارف کرانے جا رہے ہیں، اس مقصد کیلئے انہوں نے ’’دبنگ 3‘‘میں سیکنڈ رول کیلئے علیزے کا انتخاب کیا ہے۔

دبنگ سیریز کی پہلی دو فلموں میں سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار نبھایا تھا اور اس بار تیسرے ایڈیشن میں بھی سوناکشی ہی مرکزی کردار میں جلوہ افروز ہوں گی جبکہ فلم میں سیکنڈ رول کیلئے علیزے کو چنا گیا ہے،علیزے نے ان دنوں مشہور کوریو گرافر سروج خان سے رقص کی تربیت لینی شروع کر دی ہے جبکہ سلمان خود دن میں کئی مرتبہ ان کی مشقیں دیکھنے کیلئے آتے ہیں ،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلمان اپنی بھانجی کے ڈیبیو کو لیکر کافی فکر مند ہیں۔

واضح رہے کہ ’’دبنگ 3‘‘کی شوٹنگ جلد شروع ہونے والی ہے جبکہ فلم 27مئی 2020ء کو سینما میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Facebook Comments