دپیکا پڈوکون کی ٹرپل ایکس میں دھماکے دار انٹری

deepika padukone 04ستمبر2018
(فوٹو انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: (ممبئی) بولی ووڈ کی نامور اداکارہ دیپکا پڈوکون ایکشن اور تھرل سے بھر پور ہولی ووڈ فلم ٹرپل ایکس کے چوتھے سیکوئل میں کام کریں گی۔

ٹرپل ایکس کے ہدایتکارڈی جے کروسو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ٹرپل ایکس کے چوتھے سیکوئل میں نئے اداکا ر کام کریں گے ،جس پر اُن سے سوال کیا گیا کہ بولی ووڈ ڈمپل گرل دیپکا کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ کیا وہ اس فلم کا حصہ ہوں گی تو ڈی جے کروسو کا کہنا تھا کہ ہاں دیپکا اس فلم میں کام کریں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم چوتھے سیکوئل کا اختتام بولی ووڈ ڈانس پر کرنا چاہتے ہیں ۔جس کی نمائندگی دیپکا پڈوکون کریں گی تاہم یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ وہ گانا لنگی ڈانس ہوگا یا کوئی اور؟

Facebook Comments