پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کس مذہب کے مطابق ہوئی؟

03دسمبر2018
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک : (ممبئی ) بولی ووڈ حسینہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کے مقامی ہوٹل بھون پیلس میں شادی کی پررونق تقریب منعقد ہوئی۔جس میں دونوں فنکاروں کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔شادی کی تقریب سے پہلے مہندی اور میوزیکل نائٹ کا اہتما م بھی کیاگیا۔

قبل ازیں ایک پارٹی بھی رکھی گئی جس میں ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا،جس میں نک جونس نے چھکا مار ا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی۔

پریانکا چوپڑا کے کزن فلم اسٹار پرینیتی چوپڑا بھی خوب ایکشن میں نظر آئیں اور جم کر ہلہ گلہ کیا۔اس موقع پر دلہن بھی کافی خوش دکھائی دیں۔

نک جونس کا تعلق چونکہ عیسائی مذہب سے ہے اس لئے گذشتہ روزکی تقریب لڑکے والوں کی طرف سے رکھی گئی ، جس میں شادی کی رسومات عیسائی مذہب کیمطابق ادا کی گئیں، جبکہ آج کے تقریب میں ہونے والی رسومات پریانکا چوپڑا کے مذہب یعنی ہندو دھرم کے تحت ہوئی۔

Facebook Comments