روہت شیٹی کی کتنی فلموں نے 100کروڑ کا ہندسہ عبور کیا؟

Rohit Sheety and Ranveer Singh
03جنوری2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک : (ممبئی ) بھارتی فلمی نگری کے کامیاب ہدایت کار روہت شیٹی کا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضامن سمجھا جاتاہے۔حال ہی میں ریلیز ہونے والے فلم ’’سمبا‘‘پہلے پانچ دنوں میں 100کروڑکلب میں داخل ہوگئی ہے۔

روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ آٹھویں فلم ہے جو سوکروڑ کا ہندسہ عبورکرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
بولی ووڈکے تجزیہ نگار ترن آدرش کیمطابق بطورہدایت کار روہت شیٹی نے سب سے زیاد ہ100کروڑ کمائی کرنے والی فلمیں بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیاہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔  رنویر سنگھ کی ’’سمبا‘‘ نے کئی سابقہ ریکارڈز توڑ ڈالے

واضح رہے کہ ’’سمبا ‘‘ میں مرکزی کردار سپراسٹار رنویر سنگھ اور خوبرو اداکارہ سارہ علی خان نے اداکیاہے۔
خواتین کے خلاف ریپ کیسزکو فلم کا موضوع بنایا گیا ہے جسمیں خواتین کو ہوس کے پجاریوں سے نجات حاصل کرتے دکھایاگیاہے۔

Facebook Comments