رنویر سنگھ کی ’’سمبا‘‘ نے کئی سابقہ ریکارڈز توڑ ڈالے

Simbba Business Review
02جنوری2019
(فوٹو بشکریہ گوگل)

ویب ڈیسک: (ممبئی) بولی ووڈ سپر اسٹار رنویر سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی فلم ’’سمبا‘‘ نے ریلیز سے لے کر اب تک بھارت میں 122کروڑ کا بزنس کیا ہے جبکہ دنیا بھر سے 39.85کروڑ روپے بٹورنے میں کامیاب ہوئی۔

ایکشن اور کامیڈی کا امتزاج لئے یہ فلم پہلے منگل کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن چکی ہے،روہت شیٹی کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا جبکہ فلم نے توقعات سے بڑھ کر کھڑکی توڑ بزنس کر تے ہوئے جہاں رنویر سنگھ کو بولی ووڈ خانز کے مقابے میں لاکھڑا کر دیا ہے تو دوسری طرف حال ہی میں ڈیبیو کرنے والی سارہ علی خان کے آگے بھی فلموں کی قطاریں لگا دیں ہیں۔Ranveer Singh Sara Ali Khan

واضح رہے کہ فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ اور ’’سمبا‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد ہر ڈائریکٹر کی خواہش ہے کہ سارہ علی خان انکی فلم کا حصہ بنیں۔

’’کیدار ناتھ‘‘ کا بجٹ 30کروڑ روپے ہے جبکہ فلم نے اس سے دوگنا کمائی کر رکھی ہے۔

’’سمبا‘‘ 28دسمبر 2018ء کو ریلیز ہوئی اور ایک ہفتہ پہلے ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی ’’زیرو‘‘ کو دو دنوں میں ہی مات دے دی۔

Facebook Comments