وزیر اعظم اور وزیر اعلی پر فرد جرم کب عائد ہوگی؟ عدالت نے تاریخ مقرر کر دی

Hamza and shahbaz sharif
12مئی2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( لاہور ) عدالت نے ایف آئی اے کے اسپشل پراسکیوٹر کی جانب سے کیس کی عدم پیروی بارے دائر درخواست کے باوجود ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں واضح کیاہےکہ 14 مئی کووزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلی حمزہ شہباز پرفردجرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے فردجرم عائدکرنے کےلیے وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز اوردیگرملزمان کو آئندہ سماعت میں ہرصورت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کےمطابق ایف آئی اے نےمنی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسپیشل جج سنیٹرل کورٹ اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے پراسکیوٹر کی درخواست پرتحریری حکم جاری کرتے ہوئےپراسکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

عدالت کی جانب سےتحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کی 11 اپریل کوسماعت کے بعد ایف آئی اے کے اسپشل پراسکیوٹرنے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی تحریری درخواست دائرکی۔اسپشل پراسکیوٹر ایف آئی اے سکندر ذوالقرنین نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی افسر کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف پیش نہ ہونےبارے ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیر اعلی بننے کے باعث پراسکیوشن کو پیش ہونے سے فی الوقت روکا گیا۔

Facebook Comments