نعیم الحق کی آخری کیا خواہش تھی سینئر صحافی ہارون الرشید نے بتا دیا

What was Naeemul Haq's last wish senior journalist Haroon-ul-Rashid told
17فروری2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) سینئر صحافی ہارون رشید نے نعیم الحق کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ عمران خان شہباز گل کو معاف کر دیں۔

نعیم الحق نے آخری دنوں میں وزیراعظم عمران خان کو مسیج کیا کہ وہ ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان انکے پاس پہنچے تو نعیم الحق نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ شہباز گل کو معاف کر دیں ۔

ہارون رشید نے مزید کہا کہ نعیم الحق نے وزیراعظم سے درخواست دی کہ انہیں کوئی عہدہ دیدیں اور وہ وزارت اطلاعات میں فرائض سرانجام دیں کیونکہ عمران خان کی میڈیا ٹیم بکھر چکی تھی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: تحریک انصاف کے سینئر ترین رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے

ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ قاسم سوری اور گل حمید انہیں چھوڑنے کیلئے گئے تو کافی دیر تک روتے رہے جب تک جہاز نظر آتا رہا اور نعیم الحق کا بیٹا امان الحق انکی کرسی دھکیل کر لے گیا۔ انکے بیٹے اور بیٹی علاج کیلئے لندن لے جانا چاہتے تھے لیکن نعیم الحق جانا نہیں چاہتے تھے انکی خواہش تھی کہ اسلام آباد میں ہی انکی تدفین ہو۔

Facebook Comments