وطن کی خاطر جان دینے والی قوموں میں پاکستانی قوم کا کونسا نمبر ہے ؟

Pakistani with Flag
15ستمبر2019
(فوٹو بشکریہ گوگل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) گیلپ سروے نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار قوموں میں پاکستان اور ویت نام سب سے آگے ہیں دونوں ممالک کے 89 فیصد لوگ اپنے وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

ایشیائی ممالک میں پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہوتے ہیں اور ان کی تعداد 89 فیصد ہے۔

گیلپ کے مطابق پاکستان اور ویت نام 89، 89 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ اس فہرست میں بنگلہ دیش کا تیسرا نمبر ہے،
جس کے 86 فیصد افراد ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، افغانستان کا نمبر چوتھا ہے جس کے 76 فیصد لوگ وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں جب کہ بھارت کا نمبر پانچواں ہے جس کے 75 فیصد لوگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

Facebook Comments