کراچی طیارہ حادثے میں بال بال بچ جانے والی قسمت کی دھنی مدیحہ ارم کا ویڈیو پیغام

Air Hostess Madiha Iram
23مئی2020
(فوٹو : اسکرین شاٹ)

ویب ڈیسک: (لاہور) نجی مصروفیات کی وجہ سے بدقسمت طیارے میں سوار نہ ہونے والی ایئر ہوسٹس مدیحہ ارم اپنے گھر میں بالکل خیریت سے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدقسمت طیارے کی خوش قسمت ہوائی میزبان مدیحہ ارم نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری فلائٹ پی کے 8303 پر ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔

مدیحہ ارم کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کے فضل و کرم سے بالکل ٹھیک اور اپنے گھر پر موجود ہیں۔ ایئر ہوسٹس نے مزید کہا کہ وہ کسی نجی کام کی وجہ سے فلائٹ پر نہیں جا سکی تھیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کراچی طیارہ حادثے میں شہدا کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے

خیال رہے کہ کراچی میں طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 66 ہوگئی ہے جبکہ دو مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مسافر طیارہ حادثے کا شکار، کتنے افراد جاں بحق؟

وزیر اعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد شہید ہیں، میں نے فرنٹ لائن مجاہدین کھو دئیے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ استنبول ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کو خوفناک حادثہ پیش! طیارہ تین ٹکڑوں میں تقسیم

ان کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے کہ فتنہ پھیلانے والے خود ساختہ ماہرین سے دور رہیں، حادثے کی شفاف انکوائری کرائی جائے گی جبکہ امدادی کام مکمل ہونے میں دو سے تین روز لگیں گے۔

Facebook Comments