ملک لوٹنے والے آج جمہوریت کی بات کرتے ہیں، سینیٹر شبلی فراز

We can't go towards full lockdown Shibli Faraz
21اکتوبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اسلام میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، انہوں‌ نے کہا کہ جنہوں‌ نے ملک کو لوٹا آج وہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔

اپوزیشن کو اسٹیج پر بیٹھا دیکھ کر بنارسی ٹھگوں کی یاد تازہ ہو جاتی ہے، لینڈ کروزر پر آنے والے غریبوں کی بات کرتے ہیں، پچھلے 40 سال سے یہی لوگ حکومتوں میں رہے لیکن انہوں نے صرف ذاتی کاروبار کو فروغ دیا، ان لوگوں نے جمہوریت کی پیٹ میں چھرا گھونپا ، اپنے احتساب کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپوزیشن دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور ملک کے خلاف بیانیے کو فروغ دے رہی ہے، انہوں نے اداروں کو لڑانے کی کوشش کی ہے، اپوزیشن کوعلم نہیں کہ وہ کس آگ سے کھیل رہے ہیں، قوم ان سے بدامنی پھیلانے کا حساب لے گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: سندھ بتائے کہ اربوں روپے کہاں خرچ کئے؟ شبلی فراز نے سندھ حکومت سے جواب مانگ لیا

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ عوام ان کا ساتھ دیں، جن سے آج وہ بغل گیر ہو رہے ہیں ان ہی لوگوں نے آپ کے بڑوں کو برا بھلا کہا، یہی لوگ تھے جنہوں نے بے نظیر بھٹو کی تصاویر جہازوں سے پھینکیں، وراثت کی وجہ سے انہیں پارٹی کی قیادت ملی، وہ سندھ کو ذاتی جاگیر سمجھتے ہیں۔

وہ اپنے قد سے بڑی باتیں کر رہے ہیں، انہوں نے پولیس میں مجرموں کو بھرتی کیا ، آپ نوکریاں بیچتے تھے اور پیسے لے کر بھرتیاں کرتے تھے، کئی سال سے سندھ پر پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، لوگوں وہاں بھوک کا شکار ہیں، مریم نواز بھی وراثت کی پیداوارہیں، مریم نواز نے خود کو بے نظیر بھٹو سمجھ لیا ہے۔ اپوزیشن الیکشن کو مشکوک کہتی ہے، سندھ میں ان کی حکومت ہے تو کیا وہاں دھاندلی نہیں ہوئی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ‏وزیراعظم عمران خان نے 2 سال میں عوام کے کتنے پیسے بچائے؟ شبلی فراز نے بتا دیا

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 2 سال پہلے کہا تھا کہ یہ لوگ اکٹھے ہوں گے، پاکستان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ان لوگوں سے نجات ضروری ہے، وہ دن دور نہیں جب یہ جیلوں میں بیٹھے ہوں گے، وزیراعظم کرپشن کے سوا ہر چیز پر بات کرنے کو تیار ہیں ، عمران خان کی قیادت میں خیر کی قوتیں کام کر رہی ہیں۔

Facebook Comments