خواتین کے لباس سے متعلق وزیر اعظم کا بیان افسوس ناک ہے! بلاول بھٹو زرداری

23جون2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خواتین کے لباس سے متعلق جو بیان دیا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے اور یہ کہ لباس کا ریپ سے کوئی تعلق نہیں۔

تفسیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم کا خواتین سے ‏متعلق بیان افسوس ناک ہے، ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا چاہیئے، بہانے بنا کر ظالم کا ساتھ نہیں دینا ‏چاہیئے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ وزیر اعظم عمران خان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیر اعظم کو الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کرنا چاہئیے، ایسے بیانات سے ظالم ‏کو فائدہ پہنچتا ہے، وزیر اعظم کے بیان سے لگتا ہے زیادتی کا شکار ہونے والوں سے زیادتی ہو رہی ‏ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ شاہ محمود استعفیٰ دو یا بیان واپس لو، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لباس کا ریپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے بچوں سے لے کر بڑوں تک لوگ ‏زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں، سب سے زیادہ ریپ کا شکار خواتین ہو رہی ہیں، ہمیں خواتین کیلئے ‏اسٹینڈ لینا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے آنے سے قبل اور بعد میں حالات کیا ہیں موٹر وے ‏اور ہوائی اڈوں کو گروی رکھنے کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا، عمران خان نے جس منصوبے میں ہاتھ ‏ڈالا اس میں بہتری کے بجائے نقصان ہوا۔

Facebook Comments