مشکل وقت میں چھوڑ کر فرار ہونیوالوں کو قوم جان چکی ہے،عثمان بزدار

The nation has come to know those who escaped in difficult time
31مئی2020
(فوٹو سوشل میڈیا)

ویب ڈیسک: (لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن انسداد کورونا نہیں، کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے،کورونا پر سیاست کر کے اپوزیشن نے ثابت کیا ان کے سینے میں دل نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کورونا جیسے قومی مسئلے پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے، یہ وقت سیاست چھوڑ کر دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت متاثرہ بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پہلے بھی متاثرین کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں نہ آئندہ ہوں گی، وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے لیے امید کی کرن ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ عوام کی زندگیوں کا مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پروپیگنڈا کرنے والے جان لیں عوامی خدمت نعروں یا دعوؤں سے نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے،یہ عناصر ہمیشہ عوام کو تنہا چھوڑ کر باہر گئے،آج عوام نے ان عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان لیا ہے۔

Facebook Comments