ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

People in Winter
07نومبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کوئٹہ) ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جب کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا، شدید سردی کے باعث کوئٹہ میں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے کوئٹہ کے شہری گیس کو ترسنے لگے جب کہ شہر بھر میں گیس پریشر ختم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان اور دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: سردی اور کھانسی ایک ساتھ کیسے بھگائی جا سکتی ہے؟ قدرتی اور مؤثر طریقہ جانیئے

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز تیمرگرہ میں 10 ملی میٹر، کاکول میں 48، کالام میں 18 ملی میٹر، چترال 8، دیر29، مالم جبہ میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی مری شاہراہ کشمیر پر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھاری پتھر، چٹانیں، ملبہ روڈ پر آنے کی وجہ سے روڈ بند ہو گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

Facebook Comments