وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کر دیا

Reduction in drug prices
07جنوری2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر کئی ادویات کی قیمتوں میں 15 سے 45 فیصد تک کمی کر دی ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے89 ادویات کے مالیکیولز کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ حکومتی اعلان کے باوجود جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں کم نہ ہوئیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کم سے کم 15 فیصد جبکہ زیادہ سے زیادہ 45 فیصد تک کمی کی گئی ہے، ان میں دل کے مختلف اقسام کے امراض، دماغی امراض، کینسر، پیٹ کے امراض، بچوں کے بخار، اینٹی بائیوٹیک، سانس یا دمہ کے امراض کی ادویات شامل ہیں۔

Facebook Comments