گاڑیوں کے پنکچر لگا کر گھر کا بوجھ اٹھانے والی پاکستان کی باہمت لڑکی

Brave girl
20ستمبر2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) میں نے ایک دن میں 22 ہزار سے زائد کما لیا ہے جی ہاں یہ الفاظ ہیں اس خوبصورت و باہمت لڑکی کے جو پنکچر لگانے کا کام کرتی ہے۔

جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے یہ وہ لڑکی ہے جو بسوں، ٹرکوں، موٹر سائیکل اور رکشوں کے پنکچر لگاتی ہے۔اور اس 19 سالہ لڑکی آیت کا کہنا ہے کہ پہلے تو ابو جب بیمار رہنے لگے تو میں نے یہ کام شروع کیا کیونکہ اس ووقت گھر میں غربت نے ڈیرے جما لیے تھے لیکن اب اس کام میں مجھے مزہ آتا ہے کیونکہ یہ میرا اپنا کام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پانچوں کلاس سے ہی میں نے کما کر نہ صرف اپنا گھر چلایا بلکہ اپنے اسکول کی فیس بھی خود ہی دی۔

اب اللہ پاک کے کرم سے میٹرک کر لیا ہے اور ایمازون پر بھی کام کر رہی ہوں یہی وجہ ہے کہ کچھ ماہ کی ٹریننگ کے بعد آج میں نے پہلی مرتبہ ایمازون پر 100 ڈالر کمائے جوکہ پاکستانی روپوں میں 22 ہزار بنتے ہیں۔اس کے علاوہ جب یہ پیسے میں نے گھر لا کر اپنے اب کو دیے تو انہوں نے مجھے اپنے گلے سے لگا لیا اور روتے ہوئے کہا کہ تم میری بیٹی نہیں بیٹا ہو، جو تم نے کر دکھایا ہے، وہ تو کئی بیٹا بھی نہیں کر پاتا۔

Facebook Comments