احتساب عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا

Asif Ali Zardari
23ستمبر2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف تینوں کرپشن کیسز خارج کرنے کی درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں، احتساب عدالت نے تینوں ریفرنسز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی تینوں درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے، جن میں انہوں نے اپنے اوپر کرپشن ریفرنسز خآرج کرنے کی اپیل کی تھی۔

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری پر تینوں کرپشن ریفرنسز پارک لین، میگا منی لانڈرنگ اور ہریش اینڈ کمپنی ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جا سکتا۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی جانب سے درخواستیں میگامنی لانڈرنگ، پارک لین ضمنی ریفرنسز اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کیلئے دائر کی گئی تھیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ عوام شدید مہنگائی کے باعث حکومت سے نجات چاہتے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخوست پر سماعت ہوئی، آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی نے سیاست میں آنے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

یا د رہے کہ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی آج کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

Facebook Comments