تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی کا شوہر سے بھیانک انتقام

Terrible revenge of the second wife on the husband for marrying the third
31مئی2020
Photo: boundlesstech.net

ویب ڈیسک: (مظفرگڑھ) مظفرگڑھ میں تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی نے شوہر پر گرم پانی پھینک دیا۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی نے شوہر سے بھیانک انتقام لیا، گرم پانی پھینکنے سے ڈاکٹر عبدالرشید نامی شخص کا جسم 45 فیصد جھلس گیا۔

شاہ جمال کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید نے تیسری شادی کی تھی جس پر بیوی طعیش میں آ گئی اور بدلہ لینے کے لیے خطرناک اقدام اٹھایا۔ جبکہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرنے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا۔

پی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ شاہ جمال میں مقدمہ درج ہے۔ خیال رہے کہ ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے رہا کیوں کیا؟ یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا، تاہم پولیس کیس کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کر رہی ہے جلد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

Facebook Comments