مولانا طارق جمیل خاص مشن پر؟ عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی

Tariq Jameel
03اگست2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( اسلام آباد ) مولانا طارق جمیل خاص مشن پر؟عمران خان کا پیغام لے کر اسلام آباد کس اہم شخصیت سے ملنے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مولانا طارق جمیل شہباز شریف صاحب سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پیغام تو سب کا ہےہو سکتا ہے ۔ قبل ازیں مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سیاستدان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں۔معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچے جہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دعوت پر ملنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کہتاہے کہ اپنی رب کی بارگاہ میں توبہ کرو، سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، ملک کو کھلواڑ نہ بنائیں، ملک کی بھلائی کا سوچیں۔

طارق جمیل نے کہاکہ سیاستدان غریبوں کے بارے میں سوچیں، حکومت معلوم نہیں کیا کررہی ہے، بس قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں۔

Facebook Comments