طلال چوہدری اسپتال سے بھاگ گئے، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

Talal Chaudhry ran away from the hospita
27ستمبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کل تک بڑھکیں مارنے والے طلال چوہدری آج اسپتال سے بھاگ گئے ہیں۔ رسوائی اب اُنکا مقدر بن چکی ہے۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں تحقیقات میں وہ خود پھنس جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگی کی قیادت دونون پارٹیوں کودھمکا رہی ہے۔ قانون کےمطابق 15 پر کوئی غلط کال آئی تو کال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوتی ہے۔ اگر لیگی قیادت نے اب ایکشن نہ لیا تو طلال چوہدری پھر کسی نہ کسی کو ہراساں کریں گے۔

فیصل آباد سے آنے والی تحقیقاتی کمیٹی کے انچارج اے ایس پی عبد الخالق نے بتایا کہ آج ہماری طلال چوہدری سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ اسپتال کے عملے نے بتایا کہ انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ پہنچنے پر پتا چلا کہ ایک گھنٹہ پہلے جا چکے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: شیخ رشید کا نواز شریف کی تقریر پر ردعمل

انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری سے دوبارہ جلد رابطہ کیا جائے گا اور بیان لینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا جا سکا ہے۔ طلال چوہدری پولیس کو بیان ریکارڈ کروائے بغیر ہی نجی اسپتال سے چلے گئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق لیگی رہنما نے اپنا ایگزیکٹیو روم بھی خالی کر دیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

واضح رہے کہ دو روز قبل مبینہ طور لیگی خاتون رکن اسمبلی عائشہ رجب کے بھائیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے معاملے پر مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی تھی۔

Facebook Comments