سوئی گیس کا عوام سے مارچ کا بل اگلے 3 ماہ میں وصول کرنے کا اعلان

Sui Gas has announced to receive a gas bill in the next 3 months
26مارچ2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی) نے وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کے تحت دو ہزار روپے ماہانہ سے کم گیس استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا اعلان کر دیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کورونا وائرس کے سبب معاشی مشکلات کے پیش نظر 2 ہزار روپے ماہانہ سے کم گیس استعمال کرنے والے صارفین سے مارچ کا بل اپریل، مٸی اور جون کی تین اقساط میں وصول کرنے کیا جائے گا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیے گٸے ریلیف پیکیج کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔

Facebook Comments