کوئٹہ میں نان بائیوں‌ نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

Naan
22اکتوبر2020
فوٹو فائل

ویب ڈیسک: (کوئٹہ) کوئٹہ میں نان بائیوں کا روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف آج سے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا

اتحاد نان بائیان کے مطابق کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف آج سے ہڑتال کی جائے گی، شہر بھر میں تمام تندور بند ہیں جب کہ روٹی کی قیمت 20سے 30روپے کی جائے، 320 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ٹماٹر، پیاز، چینی، اور چاول سمیت 22 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

اتحاد نان بائیان کے مطابق آٹا مہنگا جب کہ گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے سلنڈر استعمال کر رہے ہیں، 100 کلو آٹا 7 ہزار میں فروخت ہو رہا ہے لہذا روٹی کی قیمت بڑھائی جائے۔ دوسری جانب شہر بھر میں نان بائیوں کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے حکومت سے فوراً نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments