ملکی زرِ مبادلہ ذخائر میں بڑی کمی، 28 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

National reserves
13مئی2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر میں بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 28 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں 19 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کے ذخائر 10 ارب 30 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں جو 23 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ چھ ارب 67 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے زرِ مبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 16 ارب 37 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جو کہ 28 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

Facebook Comments